ابنا: جمہوریہ چاڈ کے پارلیمانی نمائندے "محمد ابہ زین" نے ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) کے ساتھ خصوصی گفتگو کے دوران کہا: مرکزی افریقا کی زیادہ تر آبادی مسیحیوں پر مشتمل ہے اور بعض انتہا پسند گروپ بین الاقوامی اداروں کی خاموشی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مختلف شہروں میں مسلمانوں کو بے دردی سے قتل کر رہے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا : اس ملک میں مقیم چاڈ کے باشندے میں بھی مسیحیوں کی بربریت کا نشانہ بنے ہیں اسی طرح چاڈ کے سرحدی علاقوں کی طرف نقل مکانی کرنے والے کئی افراد انتہا پسند مسیحیوں کے حملوں میں جاں بحق ہو چکے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
جہموریہ چاڈ کے رکن پارلیمنٹ:
مرکزی افریقا میں مسلمانوں کا قتل عام بین الاقوامی اداروں کی خاموشی کا نتیجہ
23 فروری 2014 - 20:30
News ID: 508615
جہموریہ چاڈ کے پارلیمانی نمائندے نے کہا ہے کہ اس وقت مرکزی افریقا میں مسلمانوں کی حفاظت کے لیے فوج کو بھیجنا بہت ضروری ہو چکا ہے اور اسلام کے ماننے والوں کا وحشیانہ قتل عام بین الاقوامی اداروں کی مجرمانہ خاموشی کا نتیجہ ہے